تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

زلزلہ، ترک صدر نے 10 صوبوں کو آفت زدہ، 3 ماہ کیلیے ایمرجنسی نافذ کردی

ترکیہ میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد صدر رجب طیب اردوان نے 10 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکیہ اور شام میں پیر کی علی الصباح آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

زلزلے کی تباہ کاریوں میں مسلسل اضافے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے زیادہ متاثرہ 10 صوبوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے اور وہاں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ترکیہ کے صدر نے انطالیہ کے سیاحتی مرکز کو زلزلہ زدگان کے عارضی قیام گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں متاثرین کو بسایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 7800 سے تجاوز کر گئی

رجب طیب اردوان نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد 70 ممالک نے ترکیہ کو امدادی کاموں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

Comments

- Advertisement -