تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ترکیہ اور شام زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 7800 سے تجاوز کر گئی

ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 7800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکیہ اور شام میں پیر کی علی الصباح آنے والے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں اب تک 5 ہزار 894 افراد اس زلزلے سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 34 ہزار 810 زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اداروں نے دو روز کے دوران 7840 افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔

اُدھر شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 932 تک جا پہنچی ہے اور 2400 سے زائد زخمی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے زلزلے سے دونوں ممالک میں 20 ہزار اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے جنوبی علاقے اور اس سے متصل ملک شام میں پیر کی علی الصباح اس وقت 7.8 شدت کا قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جب لوگ گہری نیند سو رہے تھے۔

زلزلے کے بعد دونوں ممالک میں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ بلند وبالا عمارات لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ملبے تلے دبے لوگ جان بچانے کیلیے پکارتے اور چیختے رہے۔

ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد دو روز کے دوران مزید 2 زلزلے آچکے ہیں جب کہ 250 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلوں اور آفٹر شاکس کے تسلسل سے لوگوں کے خوف وہراس میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ترکیہ اور شام میں اس زلزلے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اور بین الاقوامی امداد دونوں ممالک میں پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -