تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

اردوان نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر سخت بیان جاری کر دیا

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مغربی ممالک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت بیان جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں امریکا کی مسلم کونسل USCMO کے سیکریٹری جنرل اسامہ جمال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس دوران صدر اردوان نے کہا کہ مغرب میں آزادی اظہار کے نام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا بالکل بھی قابلِ برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں مقدس کتاب کی بے حرمتی جائز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امت مسلم اسلامو فوبیا، عدم برداشت اور امتیازی سلوک کے خلاف کھڑی ہے اور اس خطرے کے خلاف جنگ میں ان کا اتحاد بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اردوان نے کہا کہ مغرب میں شدت اختیار کرتی اسلام دشمنی ہمارے اندیشوں میں اضافہ کر رہی ہے، اس بیمار ذہنیت کے خلاف مسلمانوں کی آواز بننے کیلیے USCMO کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

ترکیہ صدر نے کہا کہ سوئیڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں جمہوریت اور انسانی حقوق کا تصور جڑ نہیں پکڑ سکا۔

Comments

- Advertisement -