جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ترک گلوکارہ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نغمہ، کئی ممالک میں مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی کی گلوکارہ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ ریلیز کیا جو پاکستان سمیت کئی ممالک میں مقبول ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکش گلوکارہ ڈیلا مائلز کی آواز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گایا ہوا نغمہ دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور وادی کشمیر سمیت کئی ممالک میں مقبول ہوگیا۔

گانے کو سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترک رکن پارلیمنٹ اور حکمران جماعت کے سیاست دان عزیز ببوشو نے شیئر کیا جس کے بعد نغمہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

’میرا نام کشمیر ہے‘ کے نام سے یہ نغمہ انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے، یہ نغمہ ترکی کے نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ہی ترتیب دی ہے۔

ترک نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ آزادی سے محروم دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے ہے۔

نغمے کی ویڈیو میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کی جدوجہد اور پاکستان سے محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر نغمہ تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر ترک گلوکارہ کی تعریف کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں