امریکی ریاست میسیچیوسٹس کی ٹفٹس یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ترک طالبہ رومیسا کو امریکی امیگیریشن حکام نے حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹفٹس یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ترک طالبہ ترک طالبہ رومیسا اپنی دوست کے گھر افطار کرنے جا رہی تھیں کہ نقاب پوش سادہ کپڑوں میں افسران ہتھکڑی لگا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومیسا نے فلسطینی حامی مظاہروں میں شرکت کی تھی، رومیسا کو نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
ترک طالبہ کی گرفتاری کے خلاف بڑی تعداد میں طلباء کی جانب سے احتجاج کیا گیا، یونیورسٹی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نعرے بازی کرتے رہے۔
اس سے قبل امریکا نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر پابندی لگادی، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کرنے پر پابندیاں لگائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان سمیت چین، متحدہ عرب امارات سمیت آٹھ ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
برطانوی میڈیا نے بتایا کہ امریکی پابندی کی زد میں آنے والی ان کمپنیوں میں 19 پاکستانی، 42 چین اور چار متحدہ عرب امارات سمیت ایران، تائیوان، فرانس، افریقہ، سینیگال اور برطانیہ کی کمپنی بھی شامل ہیں۔
امریکی حکومت کا دعویٰ ہے کہ جن اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کر رہے ہیں۔
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں کہ امریکہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں کو ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کی ہوں۔