اشتہار

معروف بھارتی اداکار چوری کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بزنس مین کے گھر سے اسلحہ چوری کرنے کے الزام میں معروف بھارتی اداکار کو پولیس نے دھرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اداکار کے گرفتار ہونے کا واقعہ پیش آیا جس پر بزنس مین سے گھر سے لائسنس اسلحہ، نقدی اور 100گولیاں چرانے کا الزام تھا۔

گھر سے 1 لاکھ 83 ہزار روپے نقدی اور کارتوس سمیت دو پستول غائب ہونے پر تھانے میں شکایت درج کرائی تھی جس میں تاجر نے اداکار کو بھی نامزد کیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے تاجر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کے گھر چھاپہ مارا تو گھر سے نقد رقم اور اسلحہ برآمد ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اداکار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر واردات کے وقت گھر سے باہر گیا تھا اور اسی دوران گرفتار اداکار بزنس مین کے گھر گیا اور موقع پاکر واردات انجام دی۔

پولیس کے مطابق اداکار کا تاجر کے گھر روزانہ کا آنا جانا تھا اسی لیے ملزم نے دن کی روشنی میں باآسانی گھر سے نقدی اور اسلحہ چوری کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں