تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

براہ راست نشریات کے دوران مسلح شخص کی انٹری، صحافی موبائل سے محروم

امریکا کے جنوب میں واقع ملک ایکواڈور میں براہ راست نشریات کے دوران مسلح شخص رپورٹر اور ساتھیوں‌ سے قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکواڈور میں ٹی وی رپورٹر براہ راست نشریات کے دوران علاقے کی صورت حال سے آگاہ کررہا تھا کہ اسی دوران مسلح شخص اُس کے پاس آیا اور پستول نکال کر تان دیا۔

چونکہ نشریات براہ راست تھیں تو اس واردات کی فوٹیج بھی محفوظ ہوگئی جسے اب انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹ ڈائیگو آرڈینولا  گوایاکل شہر میں ہونے والی تقریب کے حوالے سے آگاہ کررہے تھے کہ اسی دوران مسلح اُن کے قریب پہنچا جس نے ماسک سے اپنا منہ چھپایا ہوا تھا جبکہ سر پر کیپ پہنا ہوا تھا۔

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص ہاتھ میں پستول تھامے رپورٹر اور کیمرہ مین کے پاس آیا اور اُن سے چیخ کر کہا کہ ’تمھارے پاس جو کچھ ہے نکال کر میرے حوالے کردو‘۔

ویڈیو دیکھیں: براہ راست نشریات کے دوران دل دہلانے والا واقعہ ویڈیو دیکھیں

یہ بھی دیکھیں: براہ راست نشریات کے دوران صحافی پرحملہ

مسلح شخص نے رپورٹر کی طرف بڑھ کر مائیک پر زور سے ہاتھ مارا اور پھر وہاں موجود کیمرہ مین سمیت دیگر ملازمین کو موبائل و نقدی دینے کا حکم دیا۔

یہ واردات اس وقت ہوئی جب رپورٹر اپنی رپورٹ ختم کر رہا تھا، بعد ازاں رپورٹر نے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’ اب حالات ایسے ہیں کہ ہم آرام سے کام بھی نہیں کرسکتے، میرے ساتھ یہ واقعہ دوپہر ایک بجے مونومنٹل اسٹیڈیم کے باہر پیش آیا‘۔ شاطر رہزن اپنا چہرہ چھپا ہونے کی وجہ سے نہ صرف فرار ہوا بلکہ اُسے ابھی تک کوئی پہچان بھی نہیں سکا۔

Comments

- Advertisement -