تازہ ترین

ٹویٹر صارفین کے بارے میں حیران کُن تحقیق

نیویارک: مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ کے بارے میں حیران کُن انکشاف سامنے آیا ہے کہ اب کم ترقی یافتہ ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری ٹویٹر زیادہ استعمال کرنے لگے ہیں۔

امریکا کی یونیورسٹی ایلینوسن میں ہونے والی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ترقی یافتہ ممالک یا شہروں کے صارفین اب ٹویٹر پر کم وقت دیتے ہیں جبکہ اس کے برعکس گزشتہ ایک سال کے دوران متوسط طبقے کے لوگوں کا رجحان اس طرف کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ترقی یافتہ شہروں میں حالات، واقعات اور معلومات کا ذخیرہ موجود ہے مگر لوگ اب اُسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر نہیں کرتے جبکہ وہ علاقے جہاں اخبارات کی رسائی تک کم ہے وہاں کے لوگ تیزی سے ٹویٹر کی طرف آرہےہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ شہروں میں زندگی بہت تیزی سے گزر رہی ہے جبکہ جرائم کی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ان سب کے باوجود سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا استعمال کم ہونا حیران کُن بات ہے۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر کا اکاؤنٹ ویریفائی سہولت فی الوقت بند کرنے کا اعلان

پروفیسر لاس روشنے کا کہنا ہے کہ شہروں میں اخبارات کی ترسیل، مضبوط انفراسٹریکچر اور ٹی وی اسٹیشنز ہونے کے باوجود لوگوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عدم توجہ نے ہمیں تحقق کا موقع فراہم کیا، جس کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر لوگ اب اپنے ارد گرد پیش آنے والے حالات سے آگاہی نہیں دینا چاہتے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ’حیران کن طور پر چھوٹے شہروں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ ہوا جو انتہائی حیران کُن ہے مگر اس کا ایک فائدہ یہ بھی سامنے آیا کہ اب صارفین دور دراز علاقوں کی خبر آسانی سے حاصل کرلیتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ مطالعے کا نتیجہ اس لیے بھی حیران کُن ہے کہ گزشتہ برس ہونے والی تحقیق کے نتائج اس کے بالکل برعکس تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر پر ہراساں کرنے والے صارفین کو بلاک کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ٹویٹر استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کمپنی صارفین کی دلچپسی کو مزید بڑھانے کے لیے نت نئی فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -