پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح اور کپتان بابر اعظم کی سنچری سے فارم میں واپسی پر شاہین آفریدی نے ناقدین کے لیے طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی ٹیم نے 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کرکے نہ صرف اپنی مسلسل شکستوں پر بریک لگا دیا بلکہ کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری کے ذریعے اپنی کھوئی ہوئی فارم بھی واپس حاصل کرلی جس پر سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے داد وتحسین پر مبنی تبصرے جاری ہیں۔
اسی شاندار فتح کی خوشی کے دوران اپنی انجری کے باعث اس وقت قومی ٹیم سے باہر بیٹھے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ دنوں بابر اعظم کی فارم اور ٹیم کی شکستوں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے ان کے لیے طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔
پاکستان کے شاندار فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نیو یارک سے قومی ٹیم کو مبارک باد دی اور کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے لیے تعریفی ٹوئٹ کرتے ہوئے بھولے ہوئے لوگوں کو یاد دلا دیا کہ گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا اور 152 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
کرکٹ میں کئی ریکارڈ بنانے والے قومی کپتان بابر اعظم کو گزشتہ دو ٹورنامنٹ میں خراب فارم کے باعث کافی تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے تھے لیکن انہوں نے اپنی شاندار ناقابل شکست سنچری بناکر ان ناقدین کے منہ بند کرادیے ہیں، اس پر ایک صارف جبران امام نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ’’اپنے بادشاہ پر کبھی سوال نہ اٹھائیں۔‘‘
Renew your allegiances.
And never question your King again. #PAKvENG— Gibran Peshimam (@gibranp) September 22, 2022
اس موقع پر بھی بعض صارفین طنز سے باز نہ آئے اور میدان میں مسلسل ناکام پاکستان کے مڈل آرڈر بالخصوص خوش دل خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔
ایک صارف ذیشان حیدر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’بابر کی سینچری پر کپتان سے بھی زیادہ خوشی کسے ہوئی؟ پاکستان کے مڈل آرڈر کو اور کسے۔‘
بابر کی سنچری کی بابر سے بھی زیادہ خوشی کسے ہوئی؟
پاکستان کے مڈل آرڈر کو اور کسے #PAKvENG— ZeeshanHaiderBBC (@ZesHPirzadA) September 22, 2022
عمر قریشی نامی صارف نے خوش دل شاہ سے منسوب کرکے ایک جملہ لکھا کہ ’شکر خدا کا میری بیٹنگ نہیں آئی۔‘
Khushdil: Thank God meri batting nahin aye
— omar r quraishi (@omar_quraishi) September 22, 2022
اسی طرح مزاحیہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بروکن نیوز نے بابر اعظم سے منسوب کرکے لطیفہ چھوڑا کہ ’ایشیا کپ کی دعائیں اب قبول ہوئی ہیں۔‘
ایشیا کپ کی دعائیں اب قبول ہوئی ہیں، کپتان بابر اعظم
— Broken News (@NewsParodyPk) September 22, 2022
ان سب تہنیتی اور تنقیدی ٹوئٹ سے ہٹ کر قومی ٹیم کے زخمی فاسٹ بولر نے اس میچ سے قبل بابر اعظم اور محمد رضوان پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور نام نہاد ناقدین کو آئینہ دکھانے کے لیے ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میرے خیال میں وقت آگیا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ اتنے خود غرض کھلاڑی۔ اگر صحیح سے کھیلتے تو میچ 15 اوورز میں ختم ہوجانا چاہیے تھا۔ یہ آخری اوور تک لے گئے۔‘
شاہین آفریدی نے اپنی ٹوئٹ کا اختتام اس جملے سے کیا ہے کہ ’’انہیں پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔‘‘
I think it is time to get rid of Kaptaan @babarazam258 and @iMRizwanPak. Itne selfish players. Agar sahi se khelte to match 15 overs me finish hojana chahye tha. Ye akhri over tak le gaye. Let's make this a movement. Nahi? 😉
Absolutely proud of this amazing Pakistani team. 👏 pic.twitter.com/Q9aKqo3iDm
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 22, 2022