اشتہار

ٹوئٹر نے فیس بک کے حوالے سے بڑی پابندی لگا دی!

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوئٹر کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیوں اور سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اب یہ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور دیگر سوشل سائٹس کے لنکس کے حوالے سے بڑی پابندی لگانے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈن اور دیگر سائٹس کے ہینڈلز اور لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی لگا دی، تاہم تنقید کے بعد اس پالیسی پر مبنی اعلان والی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

ٹویٹر انتظامیہ نے ٹوئٹس میں لوگوں کو دوسرے سوشل نیٹ ورکس پر ہینڈل اور لنکس پوسٹ کرنے سے منع کر دیا تھا، تاہم کمپنی نے خاموشی سے اس پالیسی کا صفحہ بھی ہٹا دیا ہے، جس میں ان اصولوں کی تفصیل دی گئی تھی۔

- Advertisement -

دریں اثنا، ٹوئٹر سیفٹی اکاؤنٹ نے ایک پول شروع کر دیا ہے، جس میں صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ کیا کمپنی کو ایسے اکاؤنٹس کے بارے میں پالیسی بنانی چاہیے جو صرف دوسرے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں؟

کیا میں ٹوئٹر سربراہ کی حثیت سے عہدہ چھوڑ دوں؟ ایلون مسک کی رائے پر صارفین نے کیا جواب دیا؟

ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا تھا کہ جو اکاؤنٹس صارفین کو متبادل پلیٹ فارم کی ہدایت کرتے ہیں اُنھیں معطل کر دیا جائے گا، تاہم پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لِنکڈ اِن اور ٹِک ٹاک کا نام پابندی کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کے بعد اسے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ایک صارف کے جواب میں ایلون مسک نے واضح کیا کہ اس پالیسی کو اُن اکاؤنٹس کو معطل کرنے کے لیے ایڈجسٹ کیا جائے گا، جن کا واحد مقصد دوسرے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینا ہے۔ تاہم ٹوئٹر نے اس سے متعلق ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

اصل کہانی مندرجہ ذیل ہے:

جب دنیا بھر کے لوگ ایک سنسنی خیز فیفا ورلڈ کپ فائنل دیکھ رہے تھے، ٹوئٹر نے ایک ’دھماکا‘ کرنے کا فیصلہ کیا اور دوسرے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینے والے لنکس پر پابندی لگا دی، فہرست میں فی الحال فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈن، ٹروتھ سوشل، ٹرائبل، نوسٹر اور پوسٹ شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، Link-in-bio ٹولز جیسے Linktree اور Lnk.Bio پر بھی پابندی عائد ہے، یہ خدمات عام طور پر تخلیق کار اور کاروبار دونوں استعمال کرتے ہیں۔ پابندی کے تحت صارفین اپنے دوسرے سوشل پروفائلز کے لنکس پوسٹ نہیں کر سکتے یا ٹویٹ میں اپنا ہینڈل بھی ٹائپ نہیں کر سکتے۔

ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی ٹوئٹر نے کہا کہ ’اب کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مفت تشہیر کی اجازت نہیں‘ کمپنی نے کہا کہ وہ اُن تمام اکاؤنٹس کو ہٹا رہی ہے جو صرف دوسرے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینے کے مقصد کے لیے بنائے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں 18 دسمبر کو یہ ٹوئٹ کیا گیا ’’ہم ان مخصوص اکاؤنٹس کو ہٹا دیں گے جو صرف اور صرف دوسرے سوشل پلیٹ فارمز اور مواد کو فروغ دینے کے مقصد سے بنائے گئے ہیں اور جن میں درج ذیل پلیٹ فارمز کے لنکس یا صارف نام ہیں: فیس بک، نوسٹر، ٹرائبل، ٹروتھ سوشل، مسٹوڈن، انسٹاگرام۔‘‘

پالیسی پیج پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بہت سے صارفین دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم ہو سکتے ہیں، تاہم، ٹوئٹر اب مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مفت تشہیر کی اجازت نہیں دے گا۔ ٹوئٹر آپ سے ٹوئٹس کو حذف کرنے کو کہے گا اگر آپ اپنے ہینڈلز کو لنک کرتے ہیں اور اس پالیسی کی متعدد خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اکاؤنٹ عارضی طور پر لاک ہو جائے گا۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ ٹوئٹ کی تشہیر کے لیے ادائیگی کرتے ہیں تو مسک کی قیادت والی کمپنی آپ کو اپنا ہینڈل پوسٹ کرنے دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں