اشتہار

ٹوئٹر نے ‘بلیو ٹک سروس’ سے کتنے ڈالرکمالئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: ٹوئٹر کو ‘بلیو ٹک’ کی مد میں اب تک کتنی آمدنی ہوچکی؟ کمپنی نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے تین ماہ قبل بلیو ٹک سروس کا آغاز کیا تھا، جسے عالمی سطح پر لانچ کیا گیا ہے، صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اب تین مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں۔

کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک مارک، حکومتی عہدیداروں کے لیے گرے چیک مارک اور دیگر صارفین (مشہور شوبز شخصیات کے لیے بھی) بلیو چیک مارک متعارف کرایا گیا تھا۔

- Advertisement -

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے بلیوٹک سروس سے تین ماہ میں 11 ملین ڈالرز کمائے لئے ہیں، یہ اعداد وشمار ایپ انٹیلی جنس سینسر ٹاور کی جانب سے کمپنی کو فراہم کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 11 ملین ڈالرز ایک چھوٹا سا اعدادوشمار ہے، یہ تخمینہ ویب پر مشتمل سبسکرپشن کو کوور نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر سے بھی پیسے کمائے جاسکیں گے؟ ایلون مسک نے بتادیا

دوسری جانب مائیکرو بلاگنک پلیٹ فارم نے اپنے یومیہ اور ماہانہ فعال صارفین کو شیئر کرنا بند کردیا ہے، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر یکم اپریل سے انفرادی اور تنظیمیں صارفین دونوں کے لئے نیلے رنگ کے تصدیقی نشانات مٹادے گا۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹ کے ذریعے سبسکرپشن پلان سمیت کئی نئی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں انہیں معطل کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں