تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہیش ٹیگ کی 10ویں سالگرہ

کراچی: سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مشہور ہیش ٹیگ کی 10ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دس سال قبل 24 اگست کے روز ’کرس مینا‘ نامی شخص نے پہلی بار ہیش ٹیگ متعارف کروایا تھا تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ اُن کا پہلی بار استعمال کیا جانے والا لفظ سوشل میڈیا کی مجبوری بن جائے گا۔

دس سال قبل کرس مینا کا استعمال کیا گیا پہلا لفظ آج سوشل میڈیا پر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور کوئی بھی صارف مباحثوں، روزمرہ کے اسٹیٹس وغیرہ میں ہیش ٹیگ ضرور استعمال کرتا ہے۔

ہیش ٹیگ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والے مختلف پروگرامز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ہیش ٹیگ سرچ کرتے ہیں بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ اب ہیش ٹیگ صرف ٹوئٹر ہی نہیں بلکہ دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹا گرام، یوٹیوب وغیر پر بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 125 ملین ہیش ٹیگز ٹوئٹس کا حصہ بنتے ہیں، 2007 میں سب سے زیادہ مقبول ہیش ٹیگ 9 ہزار جبکہ رواں برس کا سب سے مقبول ہیش ٹیگ 3 لاکھ سے زیادہ بار استعمال کیا گیا۔

ہیش ٹیگ کے 10 سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر کی جانب سے خصوصی ایموجی پیش کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے کیے جانے والے ہیش ٹیگ


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -