تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹویٹ کے الفاظ بڑھانے کی آزمائشی سروس کا آغاز

سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرنے ایک ٹویٹ میں حروف (کریکٹر) بڑھانے کی آزمائشی سروس کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے ایک بلاگ شائع کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ صارفین ایک ٹویٹ میں الفاظ کی کمی کے باعث اپنے جذبات اور رائے کا اظہار کرنے سے قاصر ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کی شکایات اور پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی ٹویٹ الفاظ کی حد بڑھانے کا آزمائشی تجربہ کیا جارہا ہے جس کے تحت صارفین ایک ٹویٹ میں 280 تک حروف استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حروف کی حد میں اضافے کا اعلان باضابطہ طور پر کیا جائے گا، ٹوئٹر کے مالک دورسے کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ صارفین کی خواہش کے عین مطابق مقررہ حد بڑھائی جارہی ہے۔

ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا اعلان کل رات کیا گیا جس کے بعد صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کچھ صارفین نے ٹویٹ کے لیے 140 الفاظ کی حد کو اچھا قرار دیا تاہم کچھ صارفین ٹوئٹر کی اس آزمائشی سروس کے اعلان پر مسرت کا اظہار کیا۔

صارفین کا ردعمل

جو صارفین ابھی آزمائشی سروس میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ گوگل کروم کے اسٹور سے ٹیمپ منکی نامی سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کر کے زائد الفاظ کے ساتھ ٹویٹ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹویٹر کی جانب سے پہلے 140 الفاظ کی حد مقرر کی گئی تھی جو ایک عام ٹیکس میسج کی ہوتی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں ٹویٹر کی منفرد پالیسی صارفین کی توجہ کا مرکز تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -