اشتہار

کرونا وائرس سے متعلق غلط افواہیں، ٹویٹر نے سخت وارننگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سانس فرانسسکو: سماج یرابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کرونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات پھیلنے والوں کو وارننگ جاری کردی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر نے ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے  بعد کرونا وائرس کے حوالے سے بے بنیاد ٹویٹ کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹویٹر نے بدھ کے روز اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہم نے کرونا وائرس کے حوالے سے پھیلنے والی بے بنیاد معلومات کی حوصلہ شکنی کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں جو خاص طور پر کرونا وائرس کے جعلی علاج اور گھریلو ٹوٹکے شیئر کرنے والی آئی ڈیز کی نشاندہی کریں گے۔

- Advertisement -

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم نے اس معاملے سخت اصول اپنانے کا فیصلہ کیا تاکہ پلیٹ فارم پر موجود لاپرواہ صارفین کو الٹی سیدھی باتیں کرنے سے روکا جاسکے۔

ٹویٹر کی جانب سے صارفین کے لیے نئی پالیسی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی بھی صارف نے عوامی صحت سے متعلق کوئی بے بنیاد ٹویٹ کیا تو اُسے ضابطے کے خلاف لیا جائے گا۔

کمپنی نے مثال دے کر سمجھایا کہ اگر کوئی صارف یہ ٹویٹ کرے گا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہاتھ دھونا دراصل صابن بنانے والی کمپنیوں کا پروپیگنڈہ ہے تو ایسے اکاؤنٹ کو فوری بلاک کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت دیگر کمپنیوں نے بھی کرونا وائرس سے متعلق پھیلنے والی معلومات کی حوصلہ شکنی کے لیے مختلف اقدامات کیے۔

فیس بک نے کرونا وائرس سے متعلق بنائے جانے والے غیر تصدیق شدہ گروپس کو نہ صرف بلاک کیا بلکہ اُن کے ایڈمن اکاؤنٹس کو بھی بند کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں