اشتہار

ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کو اپنے ٹویٹر سپورٹ اکاؤنٹ سے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کے نئے فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

ٹویٹر کے مطابق اب صارف کو جب بھی ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) ریکویسٹ موصول ہوں گی تو ساتھ ہی میسج کرنے والے صارف کے اکاؤنٹ کی تفصیل بھی سامنے آئے گی۔

- Advertisement -

نئے فیچر کے تحت ڈائریکٹ میسج ریکویسٹ موصول ہونے والے شخص کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ ٹویٹر پر اس شخص سے کیسے جڑے ہیں۔

جیسے ہی کوئی بھی صارف ریکویسٹ میسج پر ٹیپ کرے گا تو اسے فوراً میسج بھیجنے والے شخص کی پروفائل کی معلومات بھی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ ٹویٹر کے اس فیچر کے آنے سے قبل ڈی ایم ریکویسٹ بھیجنے والے شخص کی پروفائل تلاش کرنے میں صارف کا کافی وقت ضائع ہوتا تھا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ٹویٹر کو دیگر کے مقابلے میں منفرد حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہاں صارف کو دوسرے شخص ایڈ نہیں کرنا پڑتا بلکہ وہ صرف مینشن کر کے اپنی بات متعلقہ شخص تک پہنچا سکتا ہے جو سامنے والے کے پاس نوٹی فائی بھی ہوجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں