نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے بعد وہ دوسروں کی بے جا مداخلت کو روک سکیں گے۔
ٹویٹر کی جانب سے جاری اعلامیے اور ویڈیو کے مطابق نئے فیچر کے بعد اب صارفین کے کنٹرول میں ہوگا کہ ان کے ٹویٹ پر کون جواب دے سکتا ہے یا وہ کسے روک سکتے ہیں۔
صارف جب ٹویٹ کرے گا تو اُس کے نیچے تین آپشن آجائیں گے اور وہ اُن میں سے جس کا چاہیے انتخاب کرے گا۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر میں ٹویٹ کرنے والے صارف کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ چاہے تو سب کو، یا پھر جو دوست اُسے فالو کررہے ہیں اُن کو یا کسی کو بھی تبصرے (کمنٹس) کرنے کی اجازت نہ دے۔
ٹویٹ کرنے والا صارف ان میں سے جس آپشن کا انتخاب کرے گا پھر وہی تبصرہ کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو سمجھانے کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ دوسروں کی مداخلت کو روک سکیں۔
Testing, testing…
A new way to have a convo with exactly who you want. We’re starting with a small % globally, so keep your 👀 out to see it in action. pic.twitter.com/pV53mvjAVT
— Twitter (@Twitter) May 20, 2020
ٹویٹر نے یہ فیچر متعدد صارفین کی شکایات کے بعد متعارف کرایا کیونکہ بہت سے صارفین کا شکوہ تھا کہ اُن کے ٹویٹ پر غیر متعلقہ لوگ آکر عجیب و غریب تبصرے کرتے یا نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔