اگر آپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر استعمال کرنے کے عادی ہیں لیکن بعض اوقات حروف کی محدود تعداد آپ کو الجھن میں مبتلا کردیتی ہے تو پھر آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ایک ٹوئٹ میں حروف کی تعداد 140 سے بڑھا کر 280 کردی ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ صارفین کی آسانی کے لیے کیا گیا ہے جبکہ 280 الفاظ کی گنجائش تمام زبانوں بشمول انگریزی میں بھی دستیاب ہوگی۔
ٹوئٹر نے ستمبر میں الفاظ کی گنجائش بڑھانے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ انہوں نے صارفین کی جانب سے کم الفاظ پر تنقید بتائی تھی، تاہم اب ٹوئٹر کے مطابق صارف کو اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایک سے زائد ٹوئٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس تبدیلی کا اطلاق فی الحال صرف منتخب کردہ گروپس اور اکاؤنٹس میں آزمائشی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاہم جلد ہی یہ سہولت تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں: ٹوئٹر نے 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کردیے
یاد رہے کہ اس تبدیلی کا اعلان سب سے پہلے ستمبر میں کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ اس تبدیلی کا اطلاق چند ممالک اور منتخب کردہ زبانوں پر ہوگا۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق جو لوگ جاپانی، کورین اور چینی زبان میں ٹوئٹ کریں گے ان کو 280 حروف میں ٹوئٹ کرنے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی اور فرنچ زبان والے 140 حروف پر مشتمل ٹوئٹ ہی کرسکیں گے۔
بعد ازاں ٹوئٹر کے اس فیصلے کو بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اب ٹوئٹر انتظامیہ نے اس کا دائرہ کار تمام زبانوں تک بڑھا دیا ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹوئٹ میں الفاظ کے اضافے کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا ہے۔ گروپ کے کئی ارکان اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ٹوئٹس میں کمی واقع ہوگی جس سے ٹوئٹر کی مقبولیت کم ہوجائے گی۔
فیصلے پر اعتراض اٹھانے والے ارکان کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایک سے زیادہ ٹوئٹ کرتا تھا اب اس تبدیلی کے بعد وہ ایک ہی ٹوئٹ میں اپنے دل کی بات کہہ دے گا۔
مزید پڑھیں: سست رفتار انٹرنیٹ کے باوجود تیز ٹوئٹر چلانا ممکن
تاہم ٹوئٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کے مطابق ٹوئٹر اس حوالے سے ایک جائزہ بھی مرتب کر رہا ہے جس کے تحت 25 ستمبر سے 6 نومبر تک ہونے والی ٹوئٹس کا ڈیٹا محفوظ کیا گیا ہے۔ محفوظ شدہ ڈیٹا کے مطابق مذکورہ تاریخوں میں ٹوئٹر صارفین نے 2.7 ملین ٹوئٹس کیے ہیں اور اسی طرح اب آگے کا ڈیٹا بھی محفوظ کیا جائے گا جس کے بعد اس فیصلے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ٹوئٹر کا یہ فیصلہ حسب معمول ٹوئٹر پر ہی موضوع بحث بن گیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کا یہ فیصلہ ایک مثبت تبدیلی ہے، کچھ لوگوں نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ کچھ صارفین نے اب ٹوئٹر میں ایڈٹ بٹن کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
So let me get this straight, humans:
Twitter gave people 280 characters so folks that have nothing to say have more characters to say it with?
I need a nap…#280characters pic.twitter.com/CMhXXL0nGT
— "Mad Cat” Cattis (@GeneralCattis) November 8, 2017
In honor of #280characters tonight’s tag is#ToBeBrief
Go! pic.twitter.com/a0gcZ0mmmk
— Brie’s List Tags (@brielisttags) November 8, 2017
Opening Twitter and seeing the hashtag #280characters trending pic.twitter.com/rs6gW8LPLQ
— Natasha Reda (@natreda) November 8, 2017
My 140 character tweets vs my 280 character tweets. #280Characters. pic.twitter.com/fWUHMwI7KZ
— Jamie (@jmehough) November 8, 2017
All we wanted was an edit button
All we wanted was an edit button
All we wanted was an edit button
All we wanted was an edit button
All we wanted was an edit button
All we wanted was an edit button
All we wanted was an edit button
All we wanted was an edit button#280characters— KEEPER (@Sushimibelle) November 8, 2017
واضح رہے کہ مارچ 2017 میں کیے گئے سروے کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت ٹوئٹر صارفین کی تعداد 33 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ پاکستان میں ٹوئٹر استعمال کرنے والے افراد کی تعداد صرف 32 لاکھ ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔