اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر (ایکس) کی سروس ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر (ایکس) کی سروس ڈاؤن ہو گئی ہیں جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاؤن ہو گئی ہیں۔ جن ممالک میں ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوئی ہیں ان میں پاکستان کے علاوہ بھارت، خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا بھی شامل ہیں۔

صارفین کو X Pro پر لوڈنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جو پہلے TweetDeck تھا، جس میں صارفین کو ایک پیغام کے ساتھ کہا جا رہا ہے کہ "پوسٹس کا انتظار ہے۔”

Downdetector ڈیٹا کے مطابق، 47,000 سے زیادہ امریکی صارفین کو X اور X Pro کے ساتھ رسائی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں اس کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں