ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ٹویٹر نے کی ’فلیٹس‘ فیچر کی آزمائش

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی طرز پر اسٹوریز فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

ٹویٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے فیچر کو ’فلیٹس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی آزمائش شروع کردی گئی، حالیہ فیچر برازیل کے صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔

فلیٹس فیچر دراصل اسٹوریز فیچر کی طرح ہے، یعنی صارف کا اسٹیٹس چوبیس گھنٹے کے بعد خود بہ خود حذف ہوجائے گا جبکہ فالوورز اسے دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر کا جھوٹے سیاست دانوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

کمپنی کی جانب سے فیچر کے حوالے سے مزید وضاحت پیش نہیں کی گئی کہ آیا جن لوگوں کو فالو نہیں کیا گیا اور وہ فالو کررہے ہیں کیا وہ بھی فلیٹس فیچر کو دیکھ سکیں گے۔

مذکورہ فیچر ایپ میں سب سے اوپر ہی نظر آئے گا، یہ دیگر سوشل میڈیا ایپس سے کافی مماثلث رکھتا ہے۔

فیس بک صارفین نے کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر #RIPTwitterکا ہیش ٹیگ چلایا اور مطالبہ کیا کہ ٹویٹر اپنے پلیٹ فارم کو دیگر سوشل ایپس سے منفرد رکھے۔

صارفین نے ایک بار پھر اپنا دیرینہ مطالبہ دہرایا اور کہا کہ ٹویٹر کسی بھی فیچر سے پہلے ایڈیٹ کی سہولت فراہم کرے تاکہ ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے باآسانی اُس کی تصیح‌ کرلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کرادیا، طریقۂ استعمال جانیے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں