تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ٹوئٹر کی کمائی میں کمی کا انکشاف

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے انتظامات سنبھالے جانے کے بعد پلیٹ فارم کی کمائی میں تقریبا چالیس فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایلون مسک نے انتظامات سنبھالنے کے بعد سے ہی ٹوئٹر پر متعدد تبدیلیاں کی تھیں جبکہ مزید درجنوں تبدیلیاں کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی کمائی بڑھانے کے لیے پیسوں کے عوض بلیو ٹک دینے کی سروس ’ٹوئٹر بلیو‘ کو بھی بڑے پیمانے پر متعارف کرایا تھا، تاہم اس باوجود پلیٹ فارم کی کمائی میں تقریبا نصف فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کی کمائی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال کے دوران پلیٹ فارم کی کمائی 40 فیصد کم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق صرف 17 جنوری 2023 کو ہی ٹوئٹر کی کمائی 17 جنوری 2022 کے مقابلے 40 فیصد کم ہوئی تھی، ٹوئٹر کی سالانہ کمائی 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تھی ۔

خبر رساں ادارے نے ٹوئٹر ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایلون مسک کی جانب سے پلیٹ فارم کے انتظامات سنبھالے جانے کے بعد 500 ملٹی نیشنل برانڈز اور کمپنیوں نے ٹوئٹر کو اشتہارات دینے کا سلسلہ بند کردیا۔

کمپنیوں نے ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے انتظامات سنبھالنے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اشتہارات دینے سے معذرت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک بھی گزشتہ چند ہفتوں میں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ٹوئٹر کو پیسوں کی کمی کا سامنا ہے، تاہم کمپنی دیوالیہ نہیں ہوگی۔

لیکن رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ٹوئٹر دیوالیہ ہو سکتا ہے یا پھر ایلون مسک کو دوسری کمپنیوں کے شیئرز فروخت کرکے ٹوئٹر کو بچانا پڑ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -