تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک

ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ابو حدریہ کے مقام پر مشرقی صوبے کو بحرین اور کویت سے ملانے والی ہائی وے پر دہشت گردوں کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔

مشرقی صوبے کی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں صدارتی اہلکاروں کو ابو حدریہ کے مقام پر ایس یو وی گاڑی میں 4 دہشت گرد نظر آئے، سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کا جب راستہ روکا اور انہیں ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا تو انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں اہلکاروں نے بھی ان پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس کے لیے انہوں نے ٹینکر ٹرک اسلحہ کے زور پر چھینا تھا، آپریشن کے دوران 2 مطلوب افراد ماجد علی عبدالرحیم الفرج اور محمود احمد علی الزرع ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 2 گرفتار افراد کا نام سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے سامنے نہیں لایا گیا۔

سعودی عرب، ایک پاکستانی سمیت 7 ممالک کے 55 شدت پسند گرفتار

واقعہ کے دوران ایک بحرینی خاتون اور ایک پاکستان شہری سمیت دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے 8 مشین گن، 2 پستول، 2 بڑے بم، ایک آڈیو بم، ایک جعلی بحرینی شناختی کارڈ، 66 ہزار 178 ریال، 126 مشین گن کی گولیاں، 15 پستول کے راؤنڈ بر آمد ہوئے۔

Comments

- Advertisement -