ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سحری کے بعد تفریح پر جانے والے دو لڑکے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سحری کرنے کے بعد تفریح کے لیے موٹر سائیکل پر جانے والے دو لڑکے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ظہیر آباد ٹاون کے خان محلہ گلی سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ محمد ریحان اور 16 سالہ محمد نبیل سحری کرنے کے بعد تفریح کے لیے موٹر سائیکل پر نکلے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دونوں لڑکے سحری کے وقت رام نگر کی طرف بائیک پر جا رہے تھے کہ ریلوے فلائی اوور پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس نے ان کی بائیک کو ٹکر دے ماری۔

- Advertisement -

حادثے کے نتیجے میں بائیک مکمل تباہ ہو گئی اور اس میں ایک سوار نبیل کی موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ریحان اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بھارت میں روزے دار خواتین کو گاڑی نے کچل دیا

لڑکوں کی میتیں جب گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں