جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

اے آر وائی نیٹ ورک کے دو چینلز دنیا میں ٹاپ پر ہیں، سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے اے آر وائی نیٹ ورک کو بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا تھا اور آج ہمارے دو چینلز دنیا میں ٹاپ پر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی 24 ویں سالگرہ پر مارننگ شو باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کہا کہ برطانیہ میں بھارتی چینلز اور ہم نے مل کر نشریات کا آغاز کیا تھا۔ جب بھارتی چینلز کے مالکان کو بتایا کہ ہم میوزک اور اسپورٹس چینلز بھی شروع کریں گے تو اس وقت وہ ہماری بات سن کر ہنستے تھے کیونکہ ان کی نسبت ہمارے پاس وسائل کی کمی تھی۔

سلمان اقبال نے بتایا کہ اس وقت سب یہی کہتے تھے کہ پیسہ کمانے کے بعد یہ چینلز بند ہو جائیں گے اور جب کوئی کہتا تھا کہ تم کچھ نہیں کر سکتے تو ہمیں حوصلہ ملتا تھا۔ ہم نے ٹھان لی تھی کہ اے آر وائی نیٹ ورک کو بلندیوں پر لے کر جانا ہے اور ہم نے یہ سچ کر دکھایا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ 24 سال گزر گئے مگر پتہ نہیں چلا اب ایک ایک دن یاد آتا ہے۔ اے آر وائی نیٹ ورک کے 24 سال ہمارے اور عوام کیلیے یادگار بن گئے ہیں۔ اچھے لوگ ساتھ ہوتے ہیں تو سفر اچھا گزر جاتا ہے اور ہمارے اس 24 سالہ سفر میں اچھے لوگ ساتھ رہے ہیں۔

انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ اے آر وائی نیٹ ورک کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں