جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایمزون کے جنگل میں 3 ہفتے تنہار گزارنے والے کمسن بچے

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلیا : دنیا کے سب سے گھنے اور بڑے ایمزون کے جنگلات میں ایک ماہ زندہ رہنے والے کمسن بھائیوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے دریائے ایمزون کے ساتھ بہنے والے جنگل ایمزون کے جنگلات میں ایک ماہ قبل دو کم عمر بھائی گم ہوگئے تھے جو چھوٹے پرندوں کا شکار کرنے کےلیے 18 فروری کو گھر سے نکلے تھے۔

آٹھ اور چھ سال عمر کے بچے کافی دیر گزرنے کے باوجود گھر نہ لوٹے تو اہل محلہ اور ریسکیو اہلکاروں سمیت 260 افراد بچوں کو جنگل میں تلاش کیا مگر ناکام رہے، یہاں تک کہ 26 فروری کو حکام نے سرکاری طور پر تلاش کے کام کو موقوف کردیا۔

حکومت کی جانب سے تلاش روکے جانے کے باوجود مقامی افراد نے بچوں کی تلاش جاری رکھی اور بچوں کے اہل خانہ نے بھی انھیں زندہ ڈھونڈ نکالنے کی امید ترک نہ کی۔

اہل خانہ کی امید اور مقامی افراد کی کوششیں 27 روز بعد رنگ لائی اور بچوں کو دنیا کے سب سے گھنے اور بڑے جنگل سے زندہ بچالیا گیا جو ایک لکڑی کاٹنے والے شخص کے پاس موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں