اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جرمنی: سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہر ایک بجے فرینکفرٹ کے نزدیکی قصبے ٹریسا کی سپر مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے پہلے ایک خاتون کو گولی ماری اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 53 سالہ خاتون اور 58 سالہ شخص کے علاوہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، فائرنگ کے بعد صورتحال قابو میں ہے، لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں‌ چاقو بردار شخص کا حملہ، تین ہلاک متعدد زخمی

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ میں کسی اور کے ملوث ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا، تاہم فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے اس بارے بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کہ دونوں کے درمیان کیا تعلق تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں