شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں گھرکے اندر آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے محلہ رسول نگر میں گھرکے کمرے میں آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے والے ایک بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ماں اپنے دو جوان سالہ بیٹوں کے ساتھ جھلس کر جاں بحقن ہوگئی تھی۔
اپردیرمیں مکان میں آتشزدگی‘ 5 بچےجھلس کر جاں بحق
یاد رہے کہ رواں برس 24 ستمبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع اپردیر میں مکان میں آتشزدگی کے باعث 5 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔