عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کو ریسکیو کرلیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پکنک پر جانے والے 2 افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو اداروں 2 افراد کو ریسکیو کرلیا۔
عجمان سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد عجمان کے ساحل پر ممنوعہ جگہ پر تیراکی کررہے تھے جس کے نتیجے میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق عجمان سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبدالعزیز الشمسی کا کہنا ہے کہ شام 4 بجے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے۔
مزید پڑھیں: شارجہ، انسٹرکٹر ناشتہ کرتا رہا، بزرگ شہری پر قیامت ٹوٹ پڑی
انہوں نے کہا کہ ایک ایشیائی باشندے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا، چوتھا عرب شہری کی لاش تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال لی گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے شارجہ کے الکویتی اسپتال منتقل کردیا۔
بریگیڈیئر الشمسی نے ساحل سمندر پر جانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں اور تیراکی کے دوران خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، انہوں نے خبردار کیا کہ تیراک ممنوعہ جگہ میں تیراکی سے گریز کریں۔