ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دلخراش واقعہ : کراچی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو ڈاکو ظاہر کرکے قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہریوں نے ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو ڈاکو ظاہر کرکے قتل کردیا گیا، ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد میرٹ پر تحقیقات کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے مچھر کالونی میں دلخراش واقعہ آیا ، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے ملزمان کی لاشوں کوجلانے کی کوشش کی گئی جبکہ ان کی کار کو بھی آگ لگا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے ابتدائی طورپرملزمان کو اغوا کار بتایا ہے، ملزمان کی جانب سےمبینہ طور پر اغوا کی واردات کی جا رہی تھی۔.

واقعے کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری جائے وقوع پہنچے تو بتایا کہ دونوں افراد کسی ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے اور علاقہ میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ یہ پسماندرہ علاقہ ہے ،افواپھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواکیا جارہاہے تو لوگوں کے ہجوم نے دونوں افراد پر حملہ کردیا۔

فدا حسین نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد میرٹ پر تحقیقات کی جائیں گی، واقعےمیں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، ایک عینی شاہد بھی جائے وقوع سے ملا ہے بیان لیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں