تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم فاسٹ بالرز فٹ ہوگئے

لاہور: انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے دوران انجریز کا شکار ہونے والے فاسٹ بالرز حارث رؤف اور نسیم شاہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ گلوسٹر شائر کے اسکواڈ میں شامل نسیم شاہ کندھے کی انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں تھے، تاہم اب دونوں نے انجریز سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے۔

دونوں فاسٹ بالرز انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں اگلے راؤنڈ میچز کیلیے اپنی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔ جبکہ ہیمسٹرنگ کی وجہ سے گلوسٹر شائر کو محمد عامر چھٹے راؤنڈ میں دستیاب نہیں ہوں گے، محمد رضوان بھی فیملی وجوہات کی بنا پر اس راؤنڈ میں سسکیس کو دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔

دوسری جانب مڈل سیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

لیفٹ آرم پیسر لندن سے ایک دو روز میں واپس وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ چند دن اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے لگائے جا رہے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔

Comments

- Advertisement -