کرم ایجنسی : لوئر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی کے 2اہلکار شہید اور 5زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے لکا تیگہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد کچے راستے میں نصب کیا ہوا تھا اور جب ایف سی اہلکار وہاں سے گزرے تو دھماکا ہوگیا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں : شوال میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 2اہلکار زخمی
یاد رہے کہ رواں سال اپریل کے آغاز میں جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔