فرانسیسی فضائیہ کے ایروبیٹک ٹیم کے 2 طیارے دوران مشق آپس میں ٹکرا گئے، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی فضائیہ کے طیاروں کے درمیان یہ حادثہ نارتھ ایسٹرن فرانس کے علاقے سینٹ ڈیزیے کے قریب پیش آیا، حادثے کے دوران 2 پائلٹ اور ایک مسافر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق ایک طیارہ گودام نما ٹاور سے ٹکراگیا، جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی اور آسمان کی جانب دھواں اُٹھنے لگا۔ خوفناک حادثے میں 2 پائلٹس اور ایک مسافر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 3 دیگر افراد بے ہوش ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی 2 فرانسیسی رافیل طیاروں کے درمیان تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل ڈینورایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی، طیارے سے ایک سو اٹھتر مسافروں کو با حفاظت باہر نکال لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ ڈیلاس سے کولوراڈو جارہا تھا کہ انجن میں آگ بھڑک اٹھی، مسافر جان بچانے کیلئے طیارے کے پنکھ پر کھڑے ہوگئے۔
بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں گرکر تباہ
امریکی طیارہ گیٹ سی تھرٹی ایٹ پر موجود تھا، جیٹ طیارے میں آگ لگنے سے ہرسمت دھواں پھیل گیا۔ آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔