تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

افغانستان میں کالعدم تنظیم داعش کے دو اہم کمانڈر مارے گئے

کابل: افغانستان میں کالعدم تنظیم داعش کے دو اہم کمانڈر مارے گئے جس کی تصدیق افغان اسپیشل فورسز نے کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان اسپیشل فورسز کے دو الگ الگ کامیاب آپریشنز میں کالعدم تنظیم داعش کے دو اہم کمانڈر قاری فتح اور اعجاز امین ہلاک ہوگئے۔

ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث داعش کی افغانستان شاخ کے انٹیلی جنس چیف قاری فاتح کو کابل آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ قاری فتح سفارتی مشن، مساجد اور دیگر اہم مقامات پر حملوں میں ملوث تھا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ایک اور آپریشن میں داعش برصغیر کا سربراہ اعجاز امین بھی مارا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -