اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

مردہ شخص بھی پینشن لینے پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ میں مردہ شخص اپنی پینشن لینے کےلیے پوسٹ آفس پہنچ گیا، پولیس نے معاملے کی تحقیق شروع کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مردہ شخص کے پینشن وصول کرنے کا واقعہ یورپی یونین کے رکن ملک آئرلینڈ میں پیش آیا جہاں دو نوجوان ایک بوڑھے شخص کو تھامے پوسٹ آفس میں داخل ہوئے اور پینشن کا تقاضہ کیا۔

پوسٹ آفس عملے نے دونوں نوجوانوں نے تفصیل مانگی تو دونوں بوڑھے شخص کو پوسٹ آفس میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، بعدازاں پتہ چلا کہ بوڑھا شخص پہلے سے مرا ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مفرور نوجوانوں میں سے ایک پوسٹ آفس میں داخل ہوا اور پینشن کے حصول سے متعلق تفصیلات مانگیں، جس پر عملے نے پینشنر کی موجودگی لازمی قرار دی، جس کے بعد دونوں نوجوان پینشن کے حقدار ایک شخص کی لاش لے آئے۔

پولیس نے دونوں نوجوانوں کو تلاش کررہی ہے جب کہ معاملے کی تحقیق بھی شروع کردی گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں