ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

خوف کی علامت ریڈ کار گینگ کے دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز اور پولیس نے گلبرگ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریڈ کار گینگ کے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلاتکے مطابق رینجرز اور پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے گلبرگ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب ملزمان سہیل بنگالی اور عبدالغفور ننھا گرفتار ہوئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ریڈ کار گینگ سے ہے، ملزمان کی وارداتوں سے لال گاڑی خوف کی علامت بن گئی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان ایف بی ایریا میں ڈکیتیاں کرتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج واضح ہونے پر گرفتار کےلیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار، پستول اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ریڈ کار گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتار کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں