بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابی، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں فورسز اور دہشت گردوں میں رات گئے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں میں رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں ، دونوں دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مطلوب تھے۔

یاد رہے 15 مئی کو شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکار سمیت 3معصوم بچے شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیراسفر، سپاہی قاسم مقصودعمر جبکہ شہید بچوں میں11سالہ احمد حسن،8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل تھے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں