پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کے دوکارکنان کو 14 سال کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے دو کارکنان کو غیر قانونی اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں 14 برس کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج بروز منگل ایم کیو ایم کے کارکنان فرحان ٹڈا اور نعیم کاکروچ کو سزا سناتے ہوئے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی ایم کیو ایم کے دوکارکنان کواسی نوعیت کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی۔

نسیم الغنی نامی شخص کو 14سال جبکہ عدنان کوغیر قانونی اسلحہ اوردھماکہ خیزمواد رکھنے کے جرم میں سات سال کی سزادی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں