پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا، سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان زخمی ہوگئے اور ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

اس سے قبل 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد مارے گئے

یاد رہے کہ رواں برس 13 اپریل کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں