اشتہار

کھانے پینے کی چیزوں پر تھوک لگانے والے 2 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی پولیس نے سپر مارکیٹ میں کھانے پینے کی چیزوں پر تھوک لگانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے مورکیمبی میں واقعہ سینسبری کے سپر اسٹور میں خریداری کے دوران کھانے پینے کی اشیاء پر تھوک لگانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

لنکاشائر پولیس کی جانب سے جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہفتے کے روز دوپہر 1 بجکر 45 منٹ پر اسٹور میں 2 افراد داخل ہوئے اور اپنے ہاتھوں پر تھوک لگا کر وہاں پر موجود کھانے پینے کی چیزوں کو آلودہ کیا۔

- Advertisement -

لنکاشائر پولیس کے انسپکٹر جیمز مارٹن نے کہا کہ معمول کے اوقات میں بھی اس طرح کا سلوک ناقابل برداشت ہے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بدھ کی دوپہر کو گرفتار کرلیا۔

برطانیہ؛ سپر اسٹور میں نوجوان کی عجیب حرکت

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں سپراسٹور میں خریداری کے دوران اشیاء کو لعاب لگا کر آلودہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سپراسٹور انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی پولیس کو فوری اطلاع دی گئی ہے اور ملزم کو سپر اسٹور سے باہر نکال دیا گیا، بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں