بھارت میں ایک ہی لڑکے کو پسند کرنے والی طالبات آپس میں لڑ پڑیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع باغپت میں ایک ہی لڑکے کو پسند کرنے والی دو نوجوان لڑکیوں نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی برسات کردی۔
یہ واقعہ منگل کو سنگوالی پولیس اسٹیشن کی حدود میں امیناگر سرائی ٹاؤن میں پیش آیا۔
- Advertisement -
لڑکیوں کو جب اس بات کا علم ہوا کہ وہ دونوں ایک ہی لڑکے کو پسند کرتی ہیں تو ایک دوسرے سے لڑپڑیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اسکول یونیفارم میں ملبوس لڑکیاں ایک دوسرے کو لاتوں اور مکوں سے مارنے کے ساتھ آپس میں بال پکڑ کر کھینچتی رہیں۔ اس دوران قریب سے گزرنے والوں نے انھیں الگ کرنے کی کوشش بھی کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکیاں مقامی اسکول کی دسویں جماعت کی طالبات ہیں اور لڑکا بھی اسی اسکول میں میٹرک کا طالب علم ہے۔