پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مصباح قتل کیس میں اہم پیشرفت، دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلشن اقبال میں قتل ہونے والی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واردات میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کی جیوفیسنگ مکمل کرلی گئی ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم قتل کیس کی تفتیش کررہی ہے جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عرفان زمان، ڈی ایس پی علی حسن، ایس ایچ او غلام نبی آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ایک اورطالبہ جاں بحق

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے قتل سے متعلق اہم شواہد حاصل کرلیے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش میں مزید معلومات ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ نجی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کو ایک روز قبل موچی موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا جس کے بعد وہ اُس کا موبائل لے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں