تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

تائیوان میں 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ

تائی پے: تائیوان میں 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا، دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی فضائیہ کے دو فائٹر جیٹ ایف فائیو ای گرینچ مین ٹائم کے مطابق دوپہر تین بجے ریڈار اسکرینر سے غائب ہوگئے تھے۔

ایک پائلٹ بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے ملا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی ہائی وے پر ایک سیٹ پڑی ملی ہے جس کے ساتھ پیرا شوٹ جڑا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: یوکرین میں فوجی طیارے کو حادثہ، 22افراد جل کر ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں تائیوان کے فائٹر طیارے کئی حادثات کا شکار ہوچکے ہیں، تائیوان کی فضائیہ کو چین کی جانب سے بھی مسلسل دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔

گزشتہ سال اكتوبر میں بھی ایف فائیو ای فائٹر جیٹ کے تباہ ہونے کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

اس واقعے کے ایک ماہ بعد تائیوان نے عارضی طور پر تمام ایف سولہ فائٹر طیارے سیفٹی چیک کے لیے گراؤنڈ کر دیے تھے۔

Comments

- Advertisement -