اشتہار

’دو قسم کےلوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر رہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں سے متعلق ردعمل دیا ہے۔

زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دو قسم کےلوگ پارٹی چھوڑنےکافیصلہ کر رہے ہیں ایک وہ جن کو ٹکٹ نہیں ملا دوسرے وہ جو پریشر برداشت نہیں کر رہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ شاید کوئی ایک دو لوگ ایسے ہوں جو نظریاتی طور پر اختلاف رکھتے ہوں۔

- Advertisement -

چوہدری وجاہت حسین کے پارٹی چھوڑنے پر شفقت محمود نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے معاشی بحران بہت زیادہ ہے اس وقت ضروری ہےکہ ہم سب ملکرالیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کریں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کاحل صرف انتخابات میں ہے اور پاکستان تحریک انصاف الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں