تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

بیوٹی پارلر سے دو خواتین میک اپ کرانے کے بعد فرار

بھارت میں ایک بیوٹی پارلر سے دو خواتین میک اپ کروانے کے بعد بغیر فیس دیے وہاں سے فرار ہوگئیں، پارلر کی مالکن نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی۔

پڑوسی ملک بھارت میں آئے روز دھوکا دہی کے واقعات رونما ہوتے رہتے اور میڈیا کی زینت بھی بنتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ روز بھی ہوا جب دوبھارتی خواتین نے ایک برطانوی میک آرٹسٹ کو چونا لگا دیا۔

ہوا یوں کے دو بھارتی خواتین برطانیہ سے تعلق رکھنے والی جیڈ ایڈمز کے بیوٹی پارلر آئیں اور انہوں نے میک سے متعلق اپنی پسند کی سروسز لیں لیکن جب پارلر نے انہیں سجا سنوار کر خوبصورت بنادیا تو وہ وہاں سے رفوچکر ہوگئیں۔

یہ خواتین اگر اپنا میک اپ کرانے کے بعد معاوضہ دے کر جاتیں تو کوئی مسئلہ نہ تھا لیکن یہ نوسرباز خواتین فیس دیے بغیر ہی وہاں سے نو دو گیارہ ہوگئیں۔

پارلر کی مالکن جیڈ ایڈمز نے متعلقہ پولیس تھانے میں دھوکا دہی کی رپورٹ درج کرادی ہے ساتھ ہی انہوں ںے سوشل میڈیا پر بھی خاتون کی تصویر شیئر کی جس میں جیڈ نے لکھا ہے کہ دو خواتین اس کے پارلر میں آئیں اور خود کو ماں بیٹی ظاہر کیا، جس کے بعد انہوں نے بیوٹی پارلر کی سروسز لیں، ایڈمز کے مطابق دونوں نے لپ فلنگ اور دیگر ٹریٹمنٹ کرائے تھے، لیکن فیس دیے بغیر وہاں سے بھاگ گئیں۔

بیوٹی پارلر کی مالک جیڈ ایڈمز نے سوشل میڈیا پر بھی خاتون کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ براہ کرم چور کی تصویر شیئر کریں۔

123

Comments

- Advertisement -