جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

لفٹ لے کر مردوں کو لوٹنے والی 2 خواتین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں حیدرآباد کی لالہ گوڑہ پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے لیا ہے جو سڑک پر گاڑی سواروں سے لفٹ مانگ کر ویران علاقوں میں لے جا کر انہیں لوٹ لیتی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے گرفتار کی گئی خواتین کی شناخت بھاگیہ اور وینیلہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں شاطر خواتین گاڑیوں میں سفر کرنے والوں سے لفٹ مانگ کر انہیں سنسان علاقوں میں لے جاتیں اور بھاری رقم طلب کرتی تھیں۔

اگر کوئی شخص انکار کرتا تو جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگا کر مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دیتیں، دونوں خواتین نے اس طریقہ کار سے ایک متاثرہ شخص سے 6 نومبر سے اب تک 3 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے۔

23 نومبر کو ان خواتین نے دوبارہ متاثرہ شخص کو نشانہ بنایا اور اس کے گھر کے پاس موجود تھیں، متاثرہ شخص نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور دونوں کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے خلاف پہلے بھی مختلف پولیس تھانوں میں اسی طرح کے کئی مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے کراچی سے گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری کیلئے سعودی عرب جانیوالی 2 خواتین کو آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار خواتین کی شناخت عیشادیوی اور نیشو کماری کے نام سے ہوئی، دونوں خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھی ملزمہ عیشادیوی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے، ملزمہ کو اس سے قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا، ملزمہ کو گرفتار کر کے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے متعدد ہلاک

امیگریشن حکام کے مطابق نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکی جس کے بعد خواتین کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں