اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کرونا ریلیف فنڈ، عام پاکستانی موبائل کے ذریعے رقم عطیہ کرسکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا ہے کہ ٹیلی تھون نشریات کے ذریعے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کی امداد جمع کی گئی۔

وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کےلئے خصوصی ٹیلی تھون کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد  اقتصادی اثرات کو کم کرنے کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ خصوصی ٹیلی تھون کے ذریعے 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم جمع ہوئی جس کے بعد وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ سے زائد ہوگئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ، چوبیس گھنٹوں میں 10 کروڑ روپے سے زائد عطیات جمع

وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں عام پاکستانی بھی اپنی استطاعت کے مطابق عطیات جمع کراسکتا ہے جس کے لیے اُسے اپنے موبائل سے ایک میسج بھیجنا ہوگا۔

صارف ٹیکسٹ میسج میں جاکر فنڈ لکھ کر  اُسے 6677 پر سینڈ کردے گا، ایک میسج کے ذریعے 20 روپے وزیراعظم فنڈ میں عطیہ ہوجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈاپنی جگہ موجودہے وہ اُسی مقصد کے لیے ہی استعمال ہوگا۔

ٹیلی تھون کے دوران ایس ایس جی سی کی طرف سےوزیراعظم فنڈ میں 3کروڑ روپے جبکہ ایم ڈی ای بی ایم زیلف منیر  نے دس کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں