تازہ ترین

ویتنام میں طوفان’ڈیمرے‘کی تباہ کاریاں، 27 افراد ہلاک

ہنوئی: ویتنام کے جنوبی اور مرکزی حصوں میں ڈیمری نامی طوفان نے تباہی مچای دی، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 20 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ویتنام کے جنوبی اور مرکزی حصوں سے ٹکرانے والے طوفان ’ڈیمری‘کے دوران سمندی ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی ہے۔

 مشرق سے مغرب تک تباہ کن سیلاب اورطوفان کیوں؟*

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث 40 ہزار سے زائد مکانات تباہ جبکہ علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے تاہم ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر ویتنام انتظامیہ غیر ملکی سیاحوں سمیت 30 ہزار مقامیوں کو قبل از وقت محفوظ مقامات پر منتقل کرچکی تھی۔

طوفان ’ڈیمری‘کے باعث سے سب زیادہ متاثر ہونے والا شہر ’نہاترنگ‘ہے، جہاں ساحلی شہر داننگ کی جانب 500 کلومیٹر تک علاقہ شدید متاثر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ نہاترنگ میں آئندہ ہفتے عالمی رہنماؤں کی ایپک سمٹ شیڈول تھی۔

ویتنام میں اس سے قبل بھی متعدد طوفان آچکے ہیں اور وہاں طوفان، سیلاب، بارشیں اور دیگر قدرتی آفات کے باعث ہر سال متعدد لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ماہرین نے ڈیمری طوفان کو جنوبی ساحلی پٹی سے ٹکرانے والا سے سب سے تباہ کن طوفان قرار دیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -