واشنگٹن: امریکا کے محکمہ خزانہ نے ایران کی فضائی کمپنیوں اور ان سے وابستہ کاروباری اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے دو فضائی کمپنیوں ماہان ایئر اور معراج ایئر سے وابستہ اداروں کے علاوہ دو ایرانیوں اور ایک ترک کمپنی پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسٹیون ٹی نوشین نےایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے جن سہولت کار اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں اور انہیں بلیک لسٹ قرار دیا گیا ہے وہ ایران کی فضائی کمپنیوں ماہان ایئر، کیسپین ایئر، معراج ایئر اور پویا ایئر کو فاضل پرزہ جات اور خدمات مہیا کررہے تھے۔
[bs-quote quote=”امریکی محکمہ خزانہ نے دو فضائی کمپنیوں ماہان ایئر اور معراج ایئر سے وابستہ اداروں کے علاوہ دو ایرانیوں اور ایک ترک کمپنی پر بھی پابندی عائد کی ہے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ اس عمل کے ذریعے پاسداران انقلاب کی القدوس فوج کو سہولت مہیا کررہے تھے، ان کے ذریعے ایران تنظیموں کو ہتھیار، جنگجو اور رقوم پہنچا رہا تھا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے چند روز قبل بھی پاسداران انقلاب سے وابستہ پانچ ایرانیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے چند روز قبل کہا تھا کہ امریکا ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا جس سے ایران کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔