تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو مشکل قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے یکم مئی کو افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کو مشکل قرار دے ‏دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یکم مئی سے افغانستان سے امریکی فوجیوں ‏کے انخلا کے فیصلے کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ ڈیل کرتے وقت ٹھوس پلان نہیں بنایا، ‏اتحادیوں اور حکومت کے ساتھ مشاورت سے ٹائم فریم جلد طے کریں گے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بعد مجھے صدارت ملنے کی وجہ سے اب اس معاہدے کو تکیمل تک پہنچانے کے لیے ‏مجھے وقت اور حالات کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

دوسری جانب ترجمان طالبان نے امریکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے طے شدہ مدت کے مطابق ‏فوج نہیں نکالی تو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے، اس اقدام سے افغان امن عمل مزید دباؤ کا شکار ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا روس کشیدگی عروج پر، جوبائیڈن نے پیوٹن کو قاتل قرار دے دیا

واضح رہے کہ گزشتہ برس صدر ٹرمپ کے دور میں طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں یکم مئی 2021 تک افغانستان ‏سے امریکی فوج کے مکمل انخلا پر اتفاق کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال دوحا میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک ‏افغانستان سے نکلنا ہے۔

Comments

- Advertisement -