تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عراق میں‌ تعینات فوجیوں‌ کے حوالے سے امریکا کا بڑا فیصلہ

واشنگٹن / بغداد: امریکا نے رواں ماہ عراق میں فوجیوں کی تعداد کم کر کے 3 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینیتھ مِک کینزی نے اعلان کیا کہ ’پینٹاگون نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں ماہ عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کو کم کردیا جائے گا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’عراق میں اس وقت پانچ ہزار 200 فوجی تعینات ہیں جن میں سے 2200 کو کم کردیا جائے گا‘۔ جنرل کینیتھ کا کہنا تھا کہ ’آئندہ ماہ سے عراق میں صرف تین ہزار فوجی اپنے فرائض انجام دیں گے‘۔

مزید پڑھیں: عراق جنگ میں شریک امریکی فوجی کی فیس بک لائیو پر خودکشی

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا شروع

سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ’فوجیوں کی تعداد کو کم کرنا اُس پالیسی کا حصہ ہے جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال کیا تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’امریکی صدر اعلان کرچکے ہیں کہ امریکا جلد ہی غیر ملکی تنازعات سے علیحدہ ہوجائے گا۔‘

امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ ’فوجی انخلا کا فیصلہ عراق کی سیکیورٹی صورت حال بہتر ہونے کے بعد بھی کیا جارہا ہے کیونکہ ہم نے مقامی فوج کو اس قابل بنادیا ہے کہ اب وہ اپنے دفاع کو یقینی بناسکیں، دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں بھی رابطہ برقرار رہے گا تاکہ کسی بھی صورت حال سے مشترکہ طور پر نمٹا جاسکے۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد افغانستان میں بھی فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -