اشتہار

عراق جنگ میں شریک امریکی فوجی کی فیس بک لائیو پر خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سابق امریکی فوجی کی فیس بک پر لائیو ویڈیو کے دوران خودکشی نے صارفین کو چونکا کر رکھ دیا، خودکشی کی ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق جنگ میں حصہ لینے والے سابق امریکی فوجی نے 31 اگست کو فیس بک لائیو اسٹریم (لائیو ویڈیو) کے دوران سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 33 سالہ امریکی فوجی رونی مکنٹس میسسیپی ریاست کے شہر نیو البینی میں رہتا تھا اور موت کے وقت وہ ٹویوٹا کمپنی میں ملازم تھا۔

- Advertisement -

مک نٹس کی خودکشی کے وقت کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہوئی جس میں معروف ویڈیو شیئرنگ ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین کو متنبہ کیا کہ ’آگر آپ اس ویڈیو کو دیکھو فوراً اپنے سوشل میڈیا پیج کو اسکرول کردینا کیونکہ یہ ویڈیو ذہین پر بہت برے اثرات ڈالتے گی‘۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فیس بک انتظامیہ نے ویڈیو شیئر ہونے کے پہلے دن ہی خودکشی کی ویڈیو فیس بک سے ڈیلیٹ کردی تھی، تاہم یہ ویڈیو کچھ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اب بھی چل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں